Featuredاسلام آباد
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اور مٹی کا تیل بھی 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔