Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

سپریم کورٹ میں دیا میر بھاشا مہمند ڈیم سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ کے نام پر نظرثانی کرتے ہوئے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کو ’سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘ کا نام دے دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیم فنڈ میں جو شامل ہونا چاہتا ہے اس کو خوش آمدید کہیں گے، وزیراعظم کا ایک مقام ہے، ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں، ڈیم فنڈ کے نام میں چیف جسٹس نہیں سپریم کورٹ کا نام آنا چاہیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 7 ستمبر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو سیاسی رہنماؤں کا تھا۔ وزیراعظم نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے عطیات دینے کی بھی اپیل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close