وزیراعظم نے نیکٹا کے کردار کاجائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیکٹا کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر قانون فروغ نسیم سمیت ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے مابین روابط بہتر بنانے اور نیکٹا کو فعال بنانے سے متعلق تجاویز پر غور جاری ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے جائزے سمیت اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کو مزید موثر بنانے پر بھی غور جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت کئی اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں، انٹیلی جنس اداروں میں موثر رابطوں کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ بڑا چیلنج ہے، اس پر قابو پائیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس اداروں کس کردار بہت اہم ہے، ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری ،مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیز سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کی مرہون منت ہے، افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے نیکٹا کے لئے کچھ خاص نہیں کیا، نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کاایک اجلاس بھی نہیں بلایا گیا، وزیراعظم نے نیکٹا کے کردار کاجائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔