80 کاروں اور 8 بھینسوں کے بعد 11 کھلاڑی بھی نیلام کیے جائیں گے
ینئر صحافی مبشر لقمان نے قومی ٹیم کی بھارت سے مسلسل دوسری شکست پر ٹیم کا نام لیے بغیر ہی تنقید کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نئی نویلی حکومت کی جانب سے اس وقت ’ مہم نیلامی‘ جاری ہے اور اب تک وزیراعظم ہاﺅس کی گاڑیاں نیلام کی جاچکی ہیں اور اب 7بھینسوں اور ایک کٹے کی نیلامی باقی ہے جو کہ جلد ہی ہونے والی ہے تاہم بات سینئر صحافی مبشر لقمان نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی ہنس پڑیں گے ۔
سینئر صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ80 کاروں اور 8 بھینسوں کے بعد11 کھلاڑی نیلام کیے جائیں گے، اس سے تین ہزار ارب جی بی ڈیٹا اور بیس ہزار میگا واٹ سالانہ بجلی کی بچت ہو گی جو قوم کرکٹ میچ دیکھنے میں خرچ کرتی ہے ۔
یاد رہے کہ آج پاکستان فائنل میچ میں رسائی حاصل کرنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اترے گا۔