اسلام آباد

گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے، قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی اور صارفین سے اگست میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے لہذا صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close