اسلام آباد

سعودی عرب نے پاکستان سے سب سے بڑا وعدہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت نے پاکستان کے تین بڑے منصوبوں کے اخراجات اٹھانے کا ایسا وعدہ کر لیا ہے کہ سن کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق سعودی حکومت نے جن تین منصوبوں کے لیے گرانٹس دینے کا وعدہ کیا ہے وہ سی پیک کے تحت بننے والے انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبے ہیں۔

وزیراطلاعات و نشریات فوادچودھری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اس حوالے سے بتایا کہ ”ان تینوں منصوبوں کے لیے گرانٹس دینے کے معاہدوں پر بھی دستخط ہو چکے ہیں۔ان گرانٹس کی مالیت کے حوالے سے جلد قوم کو آگاہ کر دیا جائے گا۔یہ انتہائی مثبت اقدام ہے جو پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کی غمازی کرتا ہے۔آئندہ ہفتے سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گاجس میں سعودی سرمایہ کاری ٹیم اور وزراءبرائے پٹرولیم اور توانائی شامل ہوں گے۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان مزید کئی معاہدے طے پائیں گے۔“

فواد چودھری نے بتایا کہ ”آئندہ طے پانے والے پاک سعودی معاہدوں میں ریکوڈک کے سونے اورتانبے کے ذخائر کی نکاسی اور گوادر بندرگاہ پر ریفائنری کے قیام کے معاہدے بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران جو تین معاہدے طے پائے،سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن سلمان سمیت دیگر سعودی رہنماﺅں نے ان معاہدوں کے معاملات جلد از جلد نمٹانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مہینوں کی بجائے ہفتوں میں ابتدائی معاملات طے پا گئے۔ حالانکہ ایسے معاہدوں میں بہت وقت لگتا ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close