اسلام آباد

جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر ملائشیا پہنچ گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ملائشیا پہنچ کر ہم منصب راجہ محمد آفندی ، چیف آف ڈیفنس فورس، وزیر دفاع کے علاوہ دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس ضمن میں آرمی چیف اور ملائشیا کی عسکری قیادت کے درمیان ہونے والے ملاقات میں باہمی تعاون اور تربیتی امور کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آپریشنل تربیتی امور سمیت خطے کی بہتر صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جنرل راحیل شریف کے ملائشیا پہنچنے پر انہیں آرمی ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان افواج میں باہمی رابطوں اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ملائشین عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی  افواج کے کردار کو سراہا اور کامیابیوں کی تعریف کی‘‘۔ اس موقع پر آرمی چیف آف اسٹاف نے کہاکہ ’’دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کی ضرورت ہے، پاکستان اور ملائشیا کے علاقائی سلامتی کے مختلف شعبوں میں مفادات ایک جیسے ہیں‘‘۔

علاوہ ازیں آرمی چیف آف اسٹاف نے ملائشین وزیر دفاع  پتر اجایا سے ملاقات کی گئی، دورانِ ملاقات وزیر دفاع نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا، پاکستان اور ملائشیا کی افواج میں مختلف شعبوں میں تعاون، ضوابط کار پر دستخط کیے گئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close