کیا وزیر اعظم کے گھر بچے کی پیدائش ہونے والی ہے ؟
کیا واقعی وزیر اعظم عمران خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ؟ یہ وہ سوال ہے جو اکثر پاکستانیوں کے ذہن میں اس ایک خبر نے پیدا کردیا جو روزنامہ امت نے گزشتہ روز شائع کی تھی ۔حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوال کا جواب دے دیا گیا ہے اور ایسی خبروں کی تردید کردی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے مذکورہ اخبار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاﺅنٹ ’فیک نیوز بسٹر‘ پروزیر اعظم عمران خان کے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ مکمل طور پر بے نیاد خبریں بنانا اور انہیں پھیلانا نامناسب فعل اور صحافتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ذمہ داری ہے کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔