اسلام آباد
وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی وزرا کو ٹاسک سونپ دیئے
وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزرا کو ٹاسک سونپ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے جبکہ وزیراعظم نے پنجاب کے تمام وزرا کو سابق دور حکومت کی کرپشن منظر عام پر لانے کی ہدایت کر دی،عمران خان نے وزراءکو اپنے اپنے محکموں میں تمام بے ضابطگیوں کا جائزہ لیکر حقائق قوم کے سامنے لانے کی بھی ہدایت کر دی۔