اسلام آباد

4سال تک گیس قیمتیں کیوں نہ بڑھائیں؟ :شاہد خاقان ،اوگرا کیخلاف نیب انکوائر ی شروع

اسلام آباد( ویب ڈیسک)نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اوگرا کیخلاف4سال تک خلاف قانون گیس ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن روکنے اور گیس کمپنیوں کو 250ارب روپے کے خسارے سے دوچار کرنے پر انکوائری شروع کردی۔ اوگرا آرڈیننس کے سیکشن 8کی ذیلی شق 4 کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 40روز میں اوگرا کی منظورکردہ گیس قیمت پر ایڈوائس جاری نہ ہونے کی صورت میں اوگرا منظورشدہ مجوزہ اوسط گیس قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی پابند ہے۔ مسلم لیگ ن کے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل خان نے گیس ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا اور اوگرا آرڈیننس کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ گیس صارفین کو رواں مالی سال سے کے دوران اچانک گیس کی قیمت میں 143فیصد تک اضافہ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ گیس کی قلت کے باوجود 23ارب روپے کی لاگت سے نئی گیس سکیمیں شروع کرنے اور گیس چوری کی مد میں صارفین سے اضافی وصولی کی بھی انکوائری کی جارہی ہے۔

روزنامہ 92 کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت نے گیس ٹیرف میں مطلوبہ اضا فہ نہ کرنے پر سوئی ناردرن اور سدرن کر 250 ارب کے نقصان سے دوچار کیا۔ گیس کمپنیز نے گیس کی شدید قلت کے باوجود گزشتہ ایک سال کے دوران 15 لاکھ نئے گیس کنکشن جاری کئے۔اوگرا کی مجرمانہ غفلت کے باعث گیس صارفین کیلئے جولائی 2018 ئکو یکمشت گیس کی قیمتوں میں 3 گنا اضافہ کرنا پڑا۔ ن لیگ کی سابقہ حکومت نے 4 سال تک گیس کی قیمتوں کو مصنوعی بنیادوں پر برقرار رکھا۔ حیران کن طور پر گیس ٹیرف کو خلاف قانون برقرار رکھنے کے بعد مئی 2018 ئکو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سوئی نادرن کے صارفین سے 4 اقساط میں 117 ارب روپے اکٹھا کرنے کی منظوری دیدی۔گیس چوری اور لیکج کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے سوئی نادرن کے صارفین سے اضافی 11 ارب روپے اور سوئی نادرن کے صارفین سے بھی اضافی 10 ارب روپیہ وصول کرنے کی منظوری دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close