Featuredاسلام آباد

چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پلاننگ خسرو بختیار، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیرپاور ڈویژن عمر ایوب اور وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو اجلاس میں سی پیک سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے اور اس دوران وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاری کے امور پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی سدابہار اور مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور پائیدار بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close