Featuredاسلام آباد

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پیسے کیوں نہیں دیئے ؟

وفاقی حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیاہے اور اسے اس وقت مختلف حلقوں سے تنقید کا بھی سامنا ہے کیونکہ عمران خان الیکشن سے قبل اپنی تقریروں میں مسلسل یہ دہراتے رہے ہیں کہ وہ کچھ بھی ہو جائے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے تاہم اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی حیران کن وجہ بتا دی ہے ۔
نجی ٹی وی ” آج نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ” ہم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بات کی ہے لیکن جن شرائط پر وہ پیسے دے رہے تھے ہم ان پر نہیں لے سکتے تھے ، ہم نے اپنے سٹریٹجک اور اکنامک انٹرسٹس کو دیکھنا ہے اور نا چاہتے ہوئے بھی ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاہے ۔ان کا کہناتھا کہ دنیا مطلب کی ہے اور ہر کوئی کسی پر کوئی احسان نہیں کرے گا ، نہ وہ ہم پر احسان کریں گے نہ ہی ہم ان پر احسان کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close