اسلام آباد
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ کرپشن ہے : عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ کرپشن ہے ۔ وزیراعظم اپنے کاروبار کیلئے دوسرے ملکوں کے دورے کرتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے غیر ملکی دورے ٹیکس دہندگان کو پینسٹھ کروڑ روپے میں پڑے بتایا جائے وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوا ہے ؟ عمران خا ن نے کہا کہ کرپشن کے باعث گزشتہ مالی سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے بھی کم رہی جبکہ وزیراعظم کے بچے پاکستان سے باہر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اچھا پیغام نہیں۔