اسلام آباد
اسلام آباد: اے ٹی ایم فراڈ سے لوٹنے والا گروہ گرفتار
اسلام آباد میں اے ٹی ایم کے ذریعے فراڈ کر کے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات کے خاتمے کے لیے ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کےمطابق گروہ میں غیرملکی بھی شامل ہیں جن کا تعلق رومانیہ سے ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 130 اے ٹی ایم کارڈڑ اور کریڈیٹ کارڈز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ لیپ ٹاپ، کیمرے اور ایک ہزار سے زائد جعلی اے ٹی ایم کارڈ بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں ۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فراڈ کرکے شہریوں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں ، یہ ملزمان فراڈ کے ذریعے لوٹ مار کی کارروئی کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے تھے۔