آئی ایس آئی سے ریٹائر ہونے والے بریگیڈیئر کو اغواء کر لیا گیا
خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی میں خدمات سرانجام دینے والے پاک فوج کے ریٹائر بریگیڈیئر کو اسلام آباد کے علاقے جی 10 سے مبینہ طور پر اغواءکر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ راجہ رضوان علی کے بیٹے کی جانب سے اسلام آباد کے پولیس سٹیشن رمنا میں والد کے مبینہ اغواءپر درخواست جمع کروائی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔
درخواست میں پاک فوج کے سابق افسرا کے بیٹے نے موقف اختیار کیاہے کہ ان کے والد 10 اکتوبر کو تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 10 کی سڑک نمبر 17 پر اپنے ڈرائیور کے ہمراہ چائے پینے کیلئے گئے تھے لیکن وہ اب تک واپس نہیں آئے ہیں ۔ بیٹے کا کہناہے کہ والد کی گمشدگی کی اطلاع ان کے ساتھ جانے والے ڈرائیور نے ٹیلیفون کر کے دی ہے ۔
بیٹے کا کہناہے کہ اس نے والد کی تلاش میں ہر طرح سے کوشش کی لیکن کچھ بھی معلوم نہیں ہو سکا جبکہ ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند جارہاہے ۔جس کے باعث مجھے خطرہ ہے میرے والد صاحب کو کسی نامعلوم شخص نے اغواءکر لیاہے ۔ پاک فوج کے سابق افسر کے بیٹے کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔