Featuredاسلام آباد

ضمنی انتخابی نتائج ثابت کررہے ہیں عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کا رجحان ثابت کررہا ہےکہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد  چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت بن کرسامنے آئی ہے اور انتخابی نتائج کا رجحان ثابت کررہا ہے کہ ملک کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نظر آرہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت بن کر ابھری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘اسسٹیٹس کو’ کی علامت جماعتوں نے مل کر تبدیلی کا راستہ روکنے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن جماعتیں مخصوص حلقوں اور علاقوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close