اسلام آباد

پنجاب پولیس ن لیگ کا عسکری ونگ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہو رمیں رینجرز آپریشنز کا مطالبہ کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کو لاہور تک وسعت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ن لیگ کا عسکری ونگ بن کر رہ گئی ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت میں ٹارگٹ کلنگ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما مرزا تنویر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنویر پی ٹی آئی کے دوکارکنوں کے قتل کے مدعی تھے انہیں شروع سے ہی دھمکیاں مل رہی تھیں جب کہ مجرم آج بھی آزادہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close