اسلام آباد

دہری شہریت پر (ن) لیگ کے 2 سینیٹر نااہل قرار

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ نے ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خالی نشستوں پر الیکشن کرانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر چاہیں تو دہری شہریت چھوڑ کر دوبارہ سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، عدالت کے سامنے کئی ارکان نے دہری شہریت کا حصول تسلیم کیا ہے جب کہ شہریت تسلیم کرنے کے بعد متعلقہ ممالک سے تصدیق کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے سینیٹر نزہت صادق کے شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانے کا بھی حکم دیا، اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے دستاویزات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی لہذا تصدیقی رپورٹ آنے پر مزید سماعت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close