اسلام آباد

ہیلی کاپٹر کا کرایہ 55 روپے فی کلومیٹر ہونا پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ملک اور آئین کے لیے قانون بناتی ہے، پارلیمنٹ میں اعتماد سازی کے لیے اسپیکر کا اہم کردارہے، نئے دوستوں کی باتوں کا برا نہیں مناتا، سارے قوانین ریاست کو چلانے کے لیے بنائے جاتے ہیں، اس فیصلے نے ثابت کیا کہ پارلیمنٹ تحقیقات کرسکتی ہے، پارلیمنٹ نے الیکشن دھاندلی پر کمیٹی قائم کی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ حکومت چلے اور اپنے وعدے پورے کرے، نئی حکومت کو چلانا چاہتے ہیں تاہم حکومت جمہوری روایات کو مسخ کرتی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق ملک کا قرضہ 24 بلین تھا تاہم پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو قرضہ 27 ہزار 900 بلین پر پہنچ گیا، آج آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ مہنگائی 14 فیصد پر جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہورہی ہے اور عوام پریشان ہیں، 2 ماہ میں ڈالر17روپے بڑھ گیا لیکن کسی کواحساس نہیں تاہم (ن) لیگ یا پیپلزپارٹی کی حکومت میں ڈالر اتنا اوپر نہیں تھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سراہنا چاہیے 55 روپے کلومیٹر پر ہیلی کاپٹر چلتا ہے، آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی کامیابی 55 روپے فی لیٹر ہیلی کاپٹر کا سفر ہے، تبدیلی تو آگئی ہے دنیا میں ایسا کہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1500 والی یوریا 1850 بوری پر چلی گئی، روٹی کی قیمت کہاں چلی گئی، فرانس کے شہنشاہ کی بیوی کی طرح ان کی سوچ ہے، جو کہتی تھی روٹی نہ ملنے پر احتجاج کیوں کر رہے ہیں، کیک کیوں نہیں کھا لیتے
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹرز نے ملکی سالمیت کو تباہ کیا اور ملک کو توڑا، حکمران ڈکٹیٹر ملک توڑ دیتے ہیں لیکن کوئی احتساب نہیں ہوتا، سارے سوالات اور تلوار سیاستدانوں پر آکر گرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close