اسلام آباد
وکلاءکی اسلام آباد میں احتجاجی ریلی‘ اعتزاز احسن کو خطاب سے روک دیا
اسلام آباد : سانحہ کوئٹہ کیخلاف وفاقی دارالحکومت میں وکلاءنے احتجاجی ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق وکلاءنے سانحہ کوئٹہ کیخلاف سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ ہاﺅس تک احتجاجی مارچ کیا۔ ریلی سے مختلف وکلاءرہنماﺅں نے خطاب کیا۔
وکیل رہنما اعتزاز احسن کو وکلاءنے خطاب کرنے سے روک دیا۔ ان کا موقف تھا کہ وکلاءتحریک ایک بار پھر ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی وکلاءکے خون پر سیاست ہونے دیں گے۔