اسلام آباد
شاہ محمود قریشی کی عراقی سفیر سے ملاقات، پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراق کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم سے اہم ملاقات کی ہے جس میں زائرین کو ویزہ نہ ملنے کی شکایات کا معاملہ اٹھایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عراقی سفیر کے درمیان دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زائرین امام حسین علیہ اسلام کو ویزہ کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر عراقی سفیر نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا، اور ویزے کے شفاف اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔