Featuredاسلام آباد

وزراء کیخلاف تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزرا کے خلاف تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزرا کے خلاف تحقیقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف نا تو کوئی بات کی اور نہ ہی تحقیقات کا حکم دیا، عمران خان نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔ گزشتہ ہفتے کابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کو کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اپنے 3 وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close