اسلام آباد

شاہد خاقان نے مہنگی بجلی کے الزامات مسترد کر دیے، وزراء کو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پر مہنگی بجلی خریدنے کا الزام لگانے والے وزیر کو بجلی کے ریٹ کا پتہ ہیں نہیں ہے۔ اسلام آباد میں ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں سستی ترین بجلی لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ماہ بطور وزیر اعظم اپنے ہر فیصلے کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

انہوں نے حکومت اور اس کے وزراء کو چیلنج کیا کہ وہ ایل این جی ٹرمینل مہنگے لگانے سمیت کسی بھی الزام پر براہ راست مناظرہ کر لیں، اگر الزام سچ ثابت ہو جائے تو انہیں جیل میں ڈال دیں ورنہ فواد چوہدری اور غلام سرور جیل جانے کو تیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں نہ شرم ہے نہ حیا ہے، چندہ اکھٹا کر کے وفاقی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات کا نفسیاتی معائنہ کرایا جائے، یقین ہے یہ پاس نہیں ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close