اسلام آباد

پی آئی اے چیئرمین ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد۔حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے چیئرمین ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نجکاری کیخلاف ملازمین احتجاج کر رہے ہیں اور تین روز سے مکمل طور پر فضائی آپریشن بھی معطل ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر احتجاج کے دوران ہمجوم میں فائرنگ کے باعث تین ملازمین جاں بحق ہو گئے ہیں جس پر چیئرمین پی آئی اے نے صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیااور اگلے ہی روز اپنے استعفیٰ حکومت کو بھجوا دیا جسے آج حکومت کی جانب سے منظور کرلیا گیاہے۔وزیراعظم نوازشریف نے سیکریٹر ی ایوی ایشن عرفان الہیٰ کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دیدیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close