Featuredاسلام آباد

گیلپ پاکستان سروے: 57 فیصد پاکستانی چیف جسٹس کی کارکردگی کے معترف

گیلپ اور گیلانی پاکستان کے رائے عامہ کے سروے میں 57 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی گزشتہ ایک برس کی مجموعی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔

تصویر: گیلپ پاکستان سروے

 گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن اور گیلپ کے اشتراک سے کرائے گئے رائے عامہ کے جائزے کے مطابق 32 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی کارکردگی بہت اچھی رہی جب کہ 25 فیصد افراد نے چیف جسٹس کی کارکردگی کو اچھی اور 11 فیصد نے مناسب قرار دیا۔

دوسری جانب 14 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس کی گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کو خراب اور 13 فیصد نے انتہائی خراب قراردیا جب کہ 5 فیصد پاکستانیوں نے سوال کا جواب نہیں دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close