اسلام آباد

افغان حکومت طالبان کو سنجیدگی سے امن کا پیغام دے

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو بتادیا ہے کہ فوجی کارروائی مسئلے کا حل نہیں ہے افغان حکومت طالبان کو سنجیدگی سے امن کا پیغام دے۔ قیام امن کا واحد راستہ بات چیت ہے اس حوالے سے امریکہ اور چین انٹرا افغانستان مذاکرات کا اہتمام کریں۔
سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کمزوری نہیں بلکہ طاقت سے دنیا کا سامنا کرنا ہوگا افغانستان کے ساتھ مفاہمتی عمل جاری ہے۔ بارڈر مینجمنٹ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور افغانستان کے ساتھ پورے بارڈر کو محفوظ بنایا جائے گا جس کا فائدہ افغانستان کو بھی ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close