Featuredاسلام آباد

یہ اتفاق رائے پیدا کرنے کا وقت ہے، ملک کسی سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آج وزیراعظم ایوان میں ہوتے تو ان سے کہتا کہ قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب زیر بحث رہا۔

بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا توقع تھی کہ آج وزیراعظم ایوان کو اعتماد میں لیں گے، اگر وزیراعظم یہاں ہوتے تو ان کو کہتا قدم بڑھائيں ہم آپ کے ساتھ ہيں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوریت، پارلیمنٹ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں اور یہ اتفاق رائے پیدا کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی سانحے کے متحمل نہيں ہو سکتے، توقع تھی وزیراعظم بتائیں گے کہ حکومت کا کیا پلان ہے؟ لیکن بدقسمتی سے یہاں وزیر تعلیم کا لیکچر سننے کو ملا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان جل رہا ہے اور وزیراعظم پارلیمنٹ سے غائب ہیں، ضرورت ہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close