اسلام آباد

سارک پلیٹ فارم خطےمیں استحکام اور ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے : نواز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سارک پلیٹ فارم خطے میں استحکام اور ترقی کےلئے انتہائی اہم ہے کہتے ہیں علاقائی ترقی کے لئے چیلنجز بہت زیادہ ہیں  جنوبی ایشیا کے ممالک کو باہمی تعاون  کو فروغ دینا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ شرکا کو خوش آمدید کہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کو تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے  خطے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کسی بھی ملک کےلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے سکیورٹی چیلنجز کے ساتھ رکن ممالک کو باہمی تجارت پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی  اس ضمن میں پاکستان نے عملی اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے سارک ممالک کو مزید قریب آنے اور معاشی طور پر رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خطے کے ممالک تمام چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close