اسلام آباد

خیریت سے ہوں ،انشااللہ کل سے عدالت جاؤں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار، ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈاکٹرز طبی معائنے کے بعد راولپنڈی انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) سے ڈسچارج کر دیا ہے جس کے بعد چیف جسٹس ہسپتال سے گھر روانہ ہو گئے ہیں۔گھر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں خیریت سے ہوں ،انشااللہ کل سے عدالت جاﺅں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پمز کے ایم ایس ڈاکٹر امجد خان نے آر آئی سی میں چیف جسٹس کا طبی معائنہ کیا، جنرل (ر) اظہر کیانی اور ڈاکٹر امجد نے تازہ رپورٹس اور مشاورت کے بعد چیف جسٹس کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

چیف جسٹس گزشتہ روز انجیوپلاسٹی کے عمل سے گزرنے کے بعد آر آئی سی میں زیر علاج تھے۔ آج صبح ان کے گھر والوں نے آر آئی سی میں ان کی عیادت بھی کی۔
گزشتہ روز چیف جسٹس صحت کی خرابی کے باعث اپنے خاندان کےساتھ راولپنڈی ادارہ امراض قلب پہنچے جہاں ا±ن کی ایک بند شریان کو انجیو پلاسٹی کے ذریعے کھولا گیا۔راولپنڈی ادارہ امراض قلب کے سربراہ نے چیف جسٹس کی انجیو پلاسٹی مکمل ہونے اور ان کے صحت مند ہونے کی اطلاع دی تھی ڈاکٹرز نے انہیں چکنائی والی غذاو¿ں سے احتیاط برتنے کی ہدایات بھی کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close