اسلام آباد

بین الاقوامی این جی اوز کی پاکستان میں مشکوک سرگرمیوں کا انکشاف

اسلام آباد: وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سینیٹ فنکشنل کمیٹی کو بتایا ہے کہ غیرملکی این جی اوز حساس علاقوں میں جا کر میپنگ کرتی ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق بعض غیرسرکاری تنظیمیں ہم جنس پرستی کو پروموٹ کر رہی تھیں۔وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سینیٹ فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ غیر ملکی این جی اوز حساس علاقوں میں جا کر میپنگ کرتی اور حساس اداروں کی معلومات اکٹھی کرتی ہیں، وزارت داخلہ کے لوگ پتا نہیں یہ بات کیوں نہیں بتاتے۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا آئی این جی اوز نوجوانوں کو ہم جنس پرستی پر ابھارتی ہیں، وہ گے میرج پر سیمینار بھی کرانا چاہتی ہیں۔

لاپتہ افراد کے حوالے سے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کمیٹی کو بتایا کہ چار مراحل کا منصوبہ وزیراعظم کو بھیجا ہے، عمران خان بھی اس معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو جبری گمشدگیاں روکنےکیلئے قانون سازی پر کوئی اعتراض نہیں۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس مین صرف لاپتہ افراد کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close