اسلام آباد

فسادیوں اور کچھ سیاستدانوں کو تو خلاء میں بھیج ہی دینا چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ فسادیوں اور کچھ سیاستدانوں کو تو خلاء میں بھیج ہی دینا چاہیے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اسپیس مشن کی تیاری میں مصروف سپارکو سے درخواست کریں گے کہ فساد فی الارض پھیلانے والوں کو خلاء میں لے جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں کا بھی یہی علاج ہے تاکہ پاکستان کی جان چھوٹ جائے  اور واپسی کا راستہ نہ چھوڑیں، خلاء میں بھیج دیں اور خواد واپس آجائیں۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دو تین ہزار لوگوں کے اسلام آباد ، لاہور بند کرنے کے مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہوگا، مذہب کا لبادہ اوڑھنے والوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ،ان لوگوں نے رکشے جلائے اورخواتین کی بے حرمتی تک کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close