Featuredاسلام آباد

چین سے مالیاتی پیکج کے اعداد وشمار مفروضوں پر مبنی ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ چین سے مالیاتی پیکج کے اعداد و شمار ابھی مفروضوں پر مبنی ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ چین سے مالیاتی پیکج کی بات ہوئی ہے جس میں امدادی پیکج پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے مالیاتی پیکج کے حوالے سے اعداد وشمار ابھی مفروضوں پر مبنی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کسی ایک نہیں کئی دوست ممالک سے بات چیت جاری ہے، طویل المدتی شراکت داری و سرمایہ کاری پر بھی بات ہو رہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ چین سے تجارت یک طرفہ ہے، اقتصادی راہداری واقعی اقتصادی راہداری ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین سے تعلقات کو قرض یا امداد سے نکال کر تجارت پر لے جانا چاہتے ہیں اور ہمارا سارا زور صنعت، تجارت اور زراعت کے شعبوں پر ہے۔

سی پیک کے حوالے سے چین کے تحفظات پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا پاک چین تعلقات خراب کرنے کے لیے غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close