اسلام آباد
چیف جسٹس نے نواز شریف کے وکیل کو ایسی بات کہہ دی کہ کمرہ عدالت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
چیف جسٹس ثاقب نثار کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد اہم مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گئے ۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکی رہائی کیخلاف نیب اپیل کی سماعت کر رہا ہے ۔
نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے چیف جسٹس کوکامیاب انجیوپلاسٹی پرمبارکباددی،چیف جسٹس نے کہا کہ میرا ڈاکٹر ساتھ والے کمرے میں بیٹھا ہے، ڈاکٹر نے مجھے کام کی اجازت نہیں دی۔ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ آپ کو آرام کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا میری صحت اور زندگی سپریم کورٹ اور اس ملک کیلئے ہے۔