اسلام آباد

آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے وہ صدمے میں ہیں، فواد چوہدری

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ابھی وہ صدمے میں ہیں، آصف زرداری کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے تاہم اب وہ کچھ بھی کرلیں مقبول نہیں ہو سکتے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے دے سکتے ہیں جب کہ شہباز شریف کو نواز شریف دور کے آڈٹ کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا مذاق ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کا آپس کا معاملہ ہے، اس پر کیا بات کرنی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close