اسلام آباد

ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں،مراد سعید

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، نوکریاں دینے کے وعدے پر عملدرآمد ہورہا ہے اور ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا، گھروں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان ’نیا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم‘ کا افتتاح کرچکے ہیں۔اپوزیشن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ایک کروڑ نوکریاں کے وعدے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close