Featuredاسلام آباد

صدر یورپی پارلیمنٹ کا وزیراعظم کو فون، بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو

یورپی پارلیمنٹ کے صدر انٹونیو ٹیجانی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے توہین رسالت کے مقدمے میں بری ہونے والی آسیہ بی بی سمیت بین المذاہب ہم آہنگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹونیو ٹیجانی نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ یورپی پارلیمنٹ نےآسیہ بی بی کے معاملے پر بحث ملتوی کر دی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک دوسرے کے مذاہب جذبات کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے بین الثقافتی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ڈائیلاگ پر بھی زور دیا۔ صدر یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

عمران خان نے صدر یورپی پارلیمنٹ سے کہا کہ حکومت آسیہ بی بی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے آسیہ بی بی اور اس کے خاندان کو تمام حقوق حاصل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےگستاخانہ خاکوں پر حکومت اور پاکستانی عوام کے سخت تحفظات سے بھی صدر یورپی پارلیمنٹ کو آگاہ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے یورپی ممالک میں کوششیں دگنی کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں پر یورپی ممالک کو مسلمانوں کی مذہبی حساسیت سے آگاہی دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close