اسلام آباد
ایس پی داوڑ کی شہادت، سیف سٹی کے کیمروں میں چہرے کلیئر کرنے کی صلاحیت ہی نہیں: شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لگائے گئے کیمروں میں کسی کا چہرہ یا نمبر پلیٹ کلیئر کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ، اس پر انکوائری ہونی چاہے
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ میں ایوان میں زیادہ دیر رک نہیں سکوں گا کیونکہ میں نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت کو لینے کیلئے طور خم باڈر جانا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ واقع تکلیف دہ ہے ، ایس پی طاہر خان پاکستان کا وہ غیر ت مند بیٹا ہے جس پر دو مرتبہ خود کش حملہ ہوا لیکن اس میں وہ محفوظ رہے ، ان کی جان کو بے حد خطرہ تھا جس کے باعث وہ سات سال تک کے پی کے سے دور رہے ۔ طاہر خان کی 2017 میں ان کی فیملی بارہ کہو میں شفٹ ہوئی ، ان کے بھائی اور بھابھی کو شہید کر دیا گیا اور انہیں بھی مسلسل دھمکیاں ملتی رہیں ۔