اسلام آباد

سپریم کورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست بیرسٹر مسرور شاہ نے دائر کی۔
درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور تحریک لبیک کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مولانا خادم رضوی سمیت پیر افضل قادری کو بھی فریق بنایا گیا۔ درخواست کے مطابق تحریک لبیک ملکی سالمیت کےخلاف کام کر رہی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری کےخلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے، خادم رضوی اور پیر افضل قادری سپریم کورٹ اور معززججز کی توہین کے مرتکب ہوئے۔ درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کی جائے، استدعا کی گئی ہے کہ وفاق پاکستان بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں اور خادم رضوی اور پیر افضل قادری کےخلاف فسادات اور دہشتگردی پھیلانے کی کارروائی کی جائے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close