اسلام آباد

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سینٹ میں قرارداد منظور

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد منظور کرلی گئی۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر طلحہٰ محمود نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قرارداد پیش کی جسے ایوانِ بالا نے منظور کرلیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ عافیہ صدیقی کی مسلسل قید پر اظہار تشویش کرتا ہے، ضرورت ہے کہ عافیہ کی رہائی کا معاملہ دوبارہ امریکا سے اٹھایا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی جلد وطن واپسی کےلئے اقدامات کرے۔چیئرمین سینیٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق منظور قرار داد دفتر خارجہ کو بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت قرارداد کی روشنی میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close