اسلام آباد

چیف جسٹس کا یو سی ایچ ہسپتال کی حالت زار پر از خود نوٹس، دورہ کرنے کا اعلان

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارنے یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کی حالت زار پر از خود نوٹس لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یو سی ایچ ہسپتال کا بڑا نا م ہواکرتا تھا ، اس ہسپتال کو ٹھیک کیا جائے گا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں خود کل سہ پہر تین بجے یو سی ایچ کا دورہ کروں گا ۔یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال لاہور کے انتہائی معروف علاقے لبرٹی چوک میں واقع ہے جس کی حالت بہت ہی زار ہے تاہم اب چیف جسٹس نے زبردست اقدام کرتے ہوئے از خودنوٹس لے لیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close