اسلام آباد
تحریک انصاف کا ملک گیر سطح پر ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد: تحریک انصاف نے ملکی قیادت سنبھالنے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد ملک گیر سطح پر ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم میں عوامی اجتماعات اور کھلی کچہریاں شامل ہوں گی، اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد عوام کو پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں و پالیسیوں سے آگاہ کرنا ہے، اس عوامی رابطہ مہم کے انعقاد کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت نے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اہم ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت ملک کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسیوں کو تشکیل دینے کے ساتھ ان کے حل کیلئے عملی اقدام کر رہی ہے۔