اسلام آباد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو اے ای میں ‘ سر بنی یاس فورم’ کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب سمیت میزبان ملک کے رہنماوں اور دیگر ممالک کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ فورم میں کئی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے جہاں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر بات کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close