اسلام آباد

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلیےعمران خان کی درخواست واپس کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست اعتراض لگا کر مسترد کردی ہے۔

 سپریم کورٹ نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے دی جانے والی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے درخواست پر اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کے بجائے سپریم کورٹ میں درخواست کرائی گئی، نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں براہ راست نہیں آسکتے اور نا ہی عدالت عظمٰی میں  درخواست دائر کرائی جاسکتی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں نے غیر قانونی طریقے سے رقم بیرون ملک منتقل کی ہے بلکہ اُن کے جتنے بھی اثاثے بیرون ممالک میں موجود ہیں اُن کا ذکر بھی میاں نواز شریف نے اپنے گوشواروں میں نہیں کیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے  29 اگست کو وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی درخواست میں وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سیکرٹری داخلہ، قومی احتساب بیورو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فریق بنایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close