Featuredاسلام آباد

’نام کا مسلمان تھا،والد کے کہنے پر جمعہ پڑھنے چلا جاتا تھا‘عمران خان ،اسلام آباد میں دو روزہ رحمت اللعالمین ﷺکانفرنس شروع

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ایک نام کا مسلمان تھا،والد صاحب کے کہنے پر جمعہ پڑھنے چلا جاتا تھا،جب نبی کی زندگی پڑھنا شروع کی تو میری زندگی تبدیل ہونا شروع ہوئی۔
اسلام آباد میں دو روزہ رحمت اللعالمین ﷺکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا تو میاں بشیر نامی صوفی سے ملا، وہ بزرگ مجھے دین کی طرف لے آئے،انہوں نے میرے ایمان کے راستے کی رکاوٹ ختم کی۔انہوں نے مجھے کہا قرآن کی سمجھ ہی تب آئے گی جب ایمان دل میں آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب اللہ کا یقین ہوجاتا ہے تو آپ کی زندگی تبدیل ہونا شروع ہوجاتی ہے،جس دن اللہ آپ کو راستہ دکھاتا ہے ا س دن سیدھے راستے کی جدوجہد شروع ہوتی ہے،سیدھا راستہ پیارے نبی کا راستہ ہے۔زندگی کے دو راستے ہیں ایک وہ جو انسان اپنے لیے گزارتا ہے،ایک وہ جب ذمہ دار انسان بنتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے نبی نے ہمیں یہ بتایا کہ فلاحی ریاست وسائل سے نہیں بلکہ احساس اور رحم کی وجہ سے بنتی ہے،آخری نبی کو اللہ نے رحمت اللعالمین کا خطاب دیا،اللہ کے آخری نبی کی ساری زندگی تاریخ کا حصہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہایئر ایجوکیشن کو کہہ رہے ہیں کہ تین یونیورسٹیز میں آخری نبی کی زندگی پر چیئر کریں،جنگ بدر کے گیارہ سال بعد روم نے حضرت خالد بن ولیدؓ کے سامنے گھٹنے ٹیکے،دنیا کے عظیم لیڈر نے گیارہ سال میں مسلمانوں کو سپر پاور بنادیا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں یورنیوسٹیز اس بات پر ریسرچ کریں کہ آخری نبی نے کیسے انسانوں کو بدل دیا،ہمیں ہمارے بچوں کو بتانا چاہیے کہ کیسے آخری نبی نے عام سے انسانوں کو دنیا کا عظیم انسان بنادیا،آج تک کسی انسان نے ایسا نہیں کیا جو ہمارے نبی نے کیا۔

وزیر اعظم نے ارادہ ظاہر کیا کہ ہم دنیا کے ممالک سے آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری کےخلاف کنونشن پر دستخط کرائیں گے، چاہتا ہوں بارہ ربیع الاول پر ہمارا سالانہ کنونشن ہوا کرے اور اس کنونشن میں باہر سے بھی سکالرز کو بلائیں،لوگوں کو بتائیں وہ کیا بات تھی کہ رب نے انہیں رحمت اللعالمین کا خطاب دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close