اسلام آباد

دنیا کیا کہہ رہی ہے یہ نہیں دیکھنا ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے، شہریارآفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر ریاست اور حکمران کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے، ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے، ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔ ہم نے جو قربانیاں دی ہیں اس کے نتائج سامنے آنے چاہئیں، ہمیں دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر بہت دکھ ہوا، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے، عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، اس کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، جلد ہی پی ایس ایل سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close