اسلام آباد

میگا کرپشن کی قانون کے مطابق تحقیقات کررہے ہیں: چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ نیب نے اشتہاریوں اور مفروروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردیں اور ادارہ میگا کرپشن کی قانون کے مطابق تحقیقات کررہا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ بلکہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے بدعنوانی کو جڑ سے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کی، نیب افسران بلا امتیاز بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اشتہاریوں اور مفروروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردیں اور ادارہ میگا کرپشن کی قانون کے مطابق تحقیقات کررہا ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ بدعنوانی کےخلاف کارrوائیوں میں نیب جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے رول ماڈل ہے، نیب نے اپنی جدید فارنزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس سے شواہد کی بنا پر اہم کیسز منطقی انجام تک پہنچنے میں مدد مل رہی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے، بدعنوانی کے شعبے میں تعاون کے لیے چین کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close