اسلام آباد

نوازشریف نے خاموشی توڑ ڈالی، عدالت میں ہی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیاہے جس کے بعد انہوں نے عدالت میں ہی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این آر او کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ این آر او کرنے والا لندن سے آ کر جیل نہیں جاتا اور میں اکیلا جیل نہیں گیا بلکہ میری بیٹی بھی ساتھ ہی جیل گئی ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہاہے ؟ اگر دھماکوں کا فیصلہ نہ کرتا تو ہمیں ہر طرف سے جارحیت کا سامنا ہوتا اور خطے میں صرف بھارت ہی ایٹمی طاقت ہوتا ۔ان کا کہناتھا کہ اتفاق فاونڈری بھٹو نے قومیا میں لے لی جبکہ دوسری شیخ مجیب الرحمان نے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close