اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

کومت کے 100 روزہ ایجنڈے کی تکمیل ،وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں وزیر اعظم کابینہ اراکین کو دورہ یو اے ای اور ملائشیا سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں حکومت کے سو روزہ منصوبہ بندی کے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، اس موقع پر وفاقی وزراء100روزہ منصوبہ بندی پر رپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گے۔وزیرخزانہ اسد عمرآئی ایم ایف وفد سے مذاکرات اور متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، کابینہ ارکان کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیاجائےگا جبکہ کابینہ کے اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں سوروزہ پلان اورہاؤسنگ سےمتعلقہ ٹاسک فورس سے متعلق امور زیرغورآنےکاامکان ہے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت دفاع کی جانب سے4فریقی انسداددہشتگردی تعاون کےمیکانزم معاہدہ منظوری کیلیےپیش کیاجائیگا، عبدالجبارشاہین کوایکسپورٹ پراسسنگ زون اتھارٹی کےچیئرمین کا اضافی عہدہ دینےکی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ جلاس میں نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمگل شدہ موبائل فون کا استعمال روکنے کے نظام کے نفاذ کی منظوری کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ پی ٹی اے کی جانب سےاستعمال شدہ موبائل فون کی امپورٹ کی منظوری کی سمری بھی وفاقی کابینہ میں پیش ہوگی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے بینکنگ کورٹس کے ججز کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close