اسلام آباد

ملائشیا سے سکیورٹی گارڈز کی 40ہزار نوکریاں پاکستانیوں کودینے کی درخواست کی ہے :فواد چودھری

وزیر اطلات فواد چودھری نے کہاہے کہ ملائشیا میں سکیورٹی گارڈ کی چالیس ہزار نوکریاں ہیں جو پاکستانیوں کودینے کا کہاہے ، اداروں کوٹھیک کرنے کیلئے ملائشیا سے استفادہ کرناچاہتے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے معاشی حالات مختلف نہیں ہیں ، مہاتیر محمد بھی کرپشن کے خلاف محاذ بناکر الیکشن جیتے ہیں، وزیر اعظم نے ملائشیا کے اینٹی کرپشن یونٹ کا دورہ کیاہے اور سیکھا ہے کہ کرپشن کیسز کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچایا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کوٹھیک کرنے کیلئے ملائشیا سے استفادہ کرناچاہتے ہیں اور اس حوالے سے اسد عمرنے مہاتیر محمد سے بات چیت کی ہے اوران کی رائے بھی لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا سے ملک میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کررہے ہیں ، ملائشیا کے ساتھ ہماراتجارتی توازن بہت خراب ہے ، ہم نے ملائشیا سے کہاہے کہ ہمارے لوگوں کو یہاں نوکریاں دی جائیں، ملائشیا میں سکیورٹی گارڈ کی تیس چالیس ہزار نوکریاں ہے اگر یہ پاکستانیوں کودے دی جائیں تو اس سے بھی پاکستان کوبڑی معاشی سپورٹ مل سکتی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close