اسلام آباد

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 15نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کے کابینہ کو بائی پاس کرکے کئے گئے اہم فیصلوں کی توثیق کردی جن میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے تعین کی منظوری بھی شامل ہے۔

 وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی توثیق اور منظوری دے دی گئی جنہیں وزیر اعظم نے کابینہ کو بائی پاس کرکے منظور کیا تھا ۔

کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کاتعین، اہم قومی اداروں کی ری اسٹرکچرنگ، کئی اداروں کی نج کاری، 5 روپے کے سکے کے ڈیزائن کی تبدیلی، 10 روپے کے نوٹ کے بجائے اس مالیت کے سکے کا اجرا اور دیگر اہم فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل وزیراعظم کے کابینہ کو بائی پاس کرکے اہم فیصلوں کی منظوری کے اختیار کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close